MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد (مسائل نیوز) وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے سات وزراءہوں گے۔جے یو آئی ف کو چار ‘ ایم کیو ایم کو دو ‘ بی این پی مینگل ‘ اے این پی ‘ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ محسن داوڑ ‘ اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میںشامل کئے

- Advertisement -

جا نے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق ‘ خرم دستگیر ‘ احسن اقبال ‘ مریم اورنگزیب ‘ شائستہ پرویز ملک ‘رانا ثنا ء اللہ ‘ مرتضی جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے۔ پیپلز پارٹی سینٹ سے شیری رحمن یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں ۔ شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔ جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان یا کے پی میں سے ایک ان کی جماعت سے بنا یا جا ئے۔ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.