MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئرمین سینیٹ سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

3 671

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی ملاقات،بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملا قات کی، ملا قات میں بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کا ازالہ وزیراعظم عمران خان کا ویڑن ہے ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزکو بلوچستان کی عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی

- Advertisement -

سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا انہو ں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل سے صوبے کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گاعوامی نمائندے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں،

اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جما لی نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے چیئرمین سینیٹ کی کوششوں سراہتے ہوئے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے وفاقی حکومت کا صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لائق تحسین ہے، ملاقات میں سینیٹرز ثنا جمالی، منظور احمد کاکڑ، کامران مرتضیٰ اور نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.