MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کے بینک سے 70 کروڑ ڈالرز سٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول، اسحاق ڈار نے تصدیق کردی

0 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک نے 70کروڑ ڈالرز جمع کروادیئے جو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے 70کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے اور پروگرام کے ٹریک پر آنے کے بعد مزید فنانسنگ ملے گی۔

- Advertisement -

اس سے دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کو 70کروڑ امریکی ڈالرز فنڈز بطور قرض دینے کی منظوری دے دی ہے جس کی بس رسمی کارروائی باقی ہے۔وزیرخزانہ نے لکھا تھا کہ یہ رقم اگلے ہفتے تک سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں آجائے گی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.