رانا تنویر نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دےدیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاو نٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائرکرنےکا عندیہ دے دیا۔ (ن) لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو لکھے خط سے دستبردار ہوئے اور کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سےگیا،
- Advertisement -
خط چیئرمین کےعلم سےجاری ہوا ہے تو ان کیخلاف ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیےکمیٹی سےاجازت لینی ہے، خط لکھ کر کمیٹی کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئر مین پی اے سی کا کہنا تھا کہ پی اے سی کو وزیراعظم کےنام پر لکھے گئے خط کی انکوائری کررہے ہیں،
وزیراعظم کا دفتر ملوث ہے تو ان سے پوچھا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تفصیل آنے کے بعد ہم وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو لکھیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے آنا پڑے گا، ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہی نہیں۔