MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقریبا 34ملین گھرانے مستفید ہورہے ہیں

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقریبا 34ملین گھرانے مستفید ہورہے ہیں ،موجودہ حکومت نے غریبوں کیلئے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن پچھلی حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت کو بچانے کیلئے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ماحولیاتی تبدیلی اور خواتین کی صحت کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے صوبائی اسماعیل راہو اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔شازیہ مری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تخفیف غربت اور سماجی تحفظ وزارت کا ایک اہم حصہ ہے۔

- Advertisement -

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کیلئے انتہائی اہم اور مضبوط پروگرام ہے۔

بی آئی ایس پی کا آغاز 2008 میں پارلیمنٹ کی قانون سازی کے ذریعے کیا گیا۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی بھی حکومت اس پروگرام کو کوئی اور نام دے لیکن یہ ہمیشہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے خود اس بی آئی ایس پی پروگرام کی بنیاد رکھی ۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک دوراندیش اورسیاسی بصیرت کی حامل رہنما تھیں۔
شازیہ مری نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے جس پربحث کی ضرورت ہے ۔موسمیاتی تبدیلی کے معاشرے پر اور خاص طور پر لوگوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی کی قلت، ہیٹ ویو، سیلاب، قحت سالی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے مسائل معیشت کو بھی متاثر کرتے ہیں اور برائے راست اس کے منفی اثرات پسماندہ آبادی پر پڑتے ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہونے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہورہی ہے۔سندھ میں دریائی پانی قلت کی وجہ سے کئی ہزار ایکڑ زمین غیر آباد ہورہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سندھ میں فشریز اور زراعت ختم ہورہی ہے بلکہ برا حال ہے۔انہوں نے کہاکہ کوٹری بیراج میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کی کئی ہزار ایکڑ اراضی سمندر نگل چکا ہے۔
حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے بدین،ٹھٹہ،سجاول زیادہ متاثر ہوئے ہیں،فصلیں جل رہی ہیں۔اسماعیل راہونے کہاکہ سندھ کی کلائمنٹ پالیسی مکمل ہوچکی ہے،جلد فنکشنل ہوجائے گی۔وزیرماحولیات سندھ نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے متعلق کم معلومات ہے،ان میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.