MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیجنڈز لیگ،شاہد آفریدی کا جوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار

1 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ (مسائل نیوز) لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے بیٹنگ کمپنی (جوا کھیلنے والی سائٹ )کی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ سے قبل ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے جوا کھیلنے والی کمپنی کے لوگو والی شرٹ پر ٹیپ لگا کر میچ میں شرکت کی۔انتظامیہ کی جانب سے جرمانے کے سامنے کا امکان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے جرسی کا لوگو چھپایا۔ایشیا لائنز نے افتتاحی میچ میں انڈیا مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.