MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق چیف جسٹس نورمسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

0 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)سابق چیف جسٹس بلوچستان کے قتل کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس میں ڈی آئی جی رخشان نذیر کرد ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور حساس اداروں کے نمائندے ممبران ہونگے۔انکوائری ٹیم 30 روز میں اپنی رپورٹ مرتب کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی، سابق چیف جسٹس کو 14 اکتوبر کو خاران میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.