MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) شمالی وزیرستان میں بنوں ویسٹ بلاک سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت ہے۔نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔قبل ازیں رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے کے پی کے میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔ وزارت توانائی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر سمجھا گیا ہے۔
ناشپا کے ذخائر 95 ایم ایم بی او ای کے برابر ہیں۔ایک بار ولی بلاک کم از کم 9-10 کنوؤں کے ساتھ تیار ہو جائے۔ تب ملک 100-150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کر سکے گا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان احمد حیات لک نے رابطہ کرنے پر اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے ولی بلاک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بلوچستان میں بھی قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5 ماہ کی محنت کے بعد گیس ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.