MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

0 351

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرائسسٹ چرچ(مسائل نیوز) کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دوسرے اوور کی دوسری بال پر نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 8 بالز پر 3 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
جس کے بعد 77 رنز کے مجموعی سکور پر 10ویں اوور کی آخری بال پر ڈوین کانوے کو بھی محمد نواز نے پویلین بھیج دیا ۔ میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی کین ولیمسن 31 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔ گیلین فلپس بنے جو 18 رنز کے انفراد اسکور پر شاہنواز دھانی کی بال پر محمد آصف کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔
بعدازاں حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 18ویں اوور میں 3 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

پہلی اننگ کے اختتامی اوور میں محمد وسیم نے میزبان ٹیم کے 8ویں کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 36 رنز کے مجموعی سکور پر گری اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گینڈ پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد 5 اوور کی دوسری بال پر شان مسعود بغیر کھاتہ کھولے بلیئر ٹکنرز کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نے 33 بالز پر 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
پاکستانی ٹیم کا تیسرا نقصان شاداب خان کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو 34 رنز بنا کر بلیئر ٹکنرز کا شکار بنے۔ محمد نواز 16 رنز اسکور کر کے ٹرینٹ بولٹ کی بال پر کیچ تھما بیٹھے۔ کپتان بابر اعظم 11 چوکوں کی مدد سے 53 بالز پر 79رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی دیکھائی دی رہی ہے کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کوشش ہوگی جلد از جلد کیوی ٹیم کو آل آؤٹ کریں۔
دوسری جانب قومی فاسٹ بولرز محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں، جس کے باعث آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ قبل ازیں گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.