MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس نے واٹس ایپ کو مکمل بلاک کرنے کی دھمکی کیوں دی؟ وجوہات سامنے آگئیں

0 55

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روس(مسائل نیوز)روس نے باہمی روابط اور میسجنگ کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی، جس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کی ولادی میر پیوٹن حکومت واٹس ایپ کو جرائم کی روک تھام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شہریوں کو متبادل اور مقامی ایپ پر منتقل ہونے پر زور دیا۔ روسی مواصلاتی نگراں ادارے روسکو مینڈوزو کا کہنا ہے کہ اگر واٹس ایپ نے مقامی قوانین کی پابندی نہ کی تو مکمل طور پر بلاک کردیں گے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ پر پابندی روس کی جانب سے اگست میں واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دی جارہی ہے۔ روسکو مینڈوزو کی جانب سے روسی صارفین کو حکومتی خدمات اور ریاستی سرپرستی سے مربوط مسیجنگ ایپ میکس پر منتقل ہونے پر زور دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی امریکی کمپنی میٹا کا کہنا ہے کہ روس صارفین کی محفوظ مواصلاتی معلومات حکومت سے شیئر کرنے سے انکار کے بعد پابندی لگانے پر اتر آیا ہے۔

روس کا ماننا ہے کہ واٹس ایپ کو دہشت گردانہ سرگرمیوں اورفراڈ کی تحقیق و تفتیش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر صارفین کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنا ہوگی۔ بصورتِ دیگر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سمیت اس قسم کی دیگر سروسز پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.