ڈکی بھائی رہائی کے بعد کیا کرنے والے ہیں؟ عروبہ جتوئی نے سب بتا دیا
- Advertisement -
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
لاہور(مسائل نیوز)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد بالآخر ان کی اہلیہ عروبہ جتوئی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی، فی الحال سوشل میڈیا سے مکمل دور ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا ویڈیو بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی تصویر کھنچوائی ہے۔
عروبہ جتوئی نے اپیل کی کہ لوگ بے بنیاد افواہوں اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے غلط فہمیوں میں مبتلا نہ ہوں۔ ان کے مطابق ڈکی بھائی جلد اپنے مداحوں کے سامنے واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنی آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی گزشتہ کچھ عرصے سے جوئے کی ایپس کی تشہیر سے متعلق مقدمات کا سامنا کر رہے تھے اور تین ماہ بعد حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں۔
- Advertisement -
Get real time updates directly on you device, subscribe now.