MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیچ بارایسوسی ایشن اور جی ٹی اے کابڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت (مسائل نیوز)تربت میں مہنگائی کے خلاف کیچ بارایسوسی ایشن اور جی ٹی اے کی جانب سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین نے تقریر کرتے ہوئے کہا باڈر کی بندش پر ضلع کیچ میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، ایرانی پیٹرول کی فی لیٹر 250 سے 270 تک تجاویز کر گئی ۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کیے تھے ۔ انہوں نے کہا فی ٹوکن کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا بلوچستان کی دوسرے شہروں میں چیز سستی داموں ملتی ہیں ، مہنگے داموں اشیاء کی فروخت پرانتظامیہ خاموشی اختیار کیا ہے انہوں نے کہا مہنگائی پرقابوپایاجائے اور غریب عوام پر رحم کرے ۔مقرریں نے کہا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سےعوام پریشان ہے. مظاہرے میں وکلاءاورسول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.