MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عسکریت پسند عناصر افغانستان سےدوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں، ضیا لانگو

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند عناصرافغانستان سے دوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں۔اپنے بیان میں ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ آج بلوچستان میں تخریب کاری کے مختلف واقعات ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، تخریب کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے تخریب کاروں کے ٹھکانوں تک پہنچ چکے ہیں، تخریب کاروں کی کمر توڑ دیں گے اور جلد امن و امان قائم کریں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.