MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رومان رئیس نے اپنے ٹھنڈے مزاج کی وجہ بتا دی

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ میں عام طور پر کافی ٹھنڈے مزاج کا حامل شخص ہوں اور فیلڈ میں بھی ایسا رویہ رکھتا ہوں کیوں کہ اگر انسان تحمل مزاج رہے گا تو اس کیلئے فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

رومان رئیس کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ دور کا نہیں سوچ رہے، پلاننگ ہر میچ اور ہر گیند کے مطابق کرتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں ہر گیند سوچ سمجھ کر کرائیں اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر پلیئر کیلئے اہم ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو ٹھیک انداز میں عمل میں لائیں اور اگر ایسا نہیں ہو پا رہا تو پلیئر خود کو دیکھے کہ وہ کہاں غلطیاں کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.