’ عمران خان کو جیل سے نہیں رانا ثناءاللہ سے ڈر لگتا ہے ‘ فواد چوہدری کا بیان
لاہور(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناءاللہ سے ڈرلگتاہے۔
- Advertisement -
مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ رانا ثناءاللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، ہم اپنے قائد کووزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے، عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا‘ پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ‘زمان پارک میں ہرجگہ آنسوگیس کی بوہے‘گھروں میں موجود بچوں کی طبیعتیں بگڑ گئیں۔
[…] (مسائل نیوز)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں […]