MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم اورنگزیب کی وزیراعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ

1 580

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی واحد تشریح کے باوجود سپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر

- Advertisement -

غیر آئینی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمن کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کو اقتدار سے اتنی محبت ہے کہ ایک مزید دن بڑھانے کے لئے آئین کو روند دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.