سونے کی خریداری کا ارادہ ہے؟ پہلے جان لیں اتوار 30 نومبر کو ایک تولہ کتنے کا ملے گا
لاہور(مسائل نیوزپاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں اتوار 30 نومبر 2025 کو ایک تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یہ نرخ کل یکم دسمبر 2025 کی سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 165 روپے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 76 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آج ایک تولہ چاندی 267 روپے اضافے سے 5 ہزار 909 روپے جبکہ 10 گرام سونا 229 روپے مہنگا ہو کر 5 ہزار 66 روپے کا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4218 ڈالر فی اونس کی سطح پر موجود ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس چاندی 56 اعشاریہ 37 ڈالر کی ہوگئی ہے۔