سونے کے نرخ آج کس حد تک گر گئے؟ صرافہ بازار کی تازہ رپورٹ سامنے آگئی
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج 30 اکتوبر 2025 سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تاہم چاندی کی قیمت مستحکم رہیں۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق آج بروز جمعرات کو 24 قیراط سونے کی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 857 روپے کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے کی سطح پر آگیا۔
- Advertisement -
صرافہ ایسوسی ایشن کے نئے نرخ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 678 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 29 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے ۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور آج ایک تولہ 5 ہزار 34 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 315 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارد کی گئی جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 965 ڈالر ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔