MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عمران خان کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں

0 376

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کئی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔جیو ٹی وی کی رپورٹ میں سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نئی کوششیں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ پارٹی چئیرمین عمران خان کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ سے روکا جا سکے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق جو شخص اس سلسلے میں سب سے زیادہ کام کر رہے ہیں ان کا نام فیصل واوڈا ہے جب کہ پرویز خٹک کی جانب سے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت، ق لیگ سے پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ عمران خان کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عمران خان کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی پی ٹی آئی اور عمران خان کے مفاد میں نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی، ادارے اور ساتھ ہی ملک کو بھی نقصان ہو گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کوششیں عمران خان کو ملٹری اسٹیلشمنٹ کے حوالے سے نرم کر سکتی ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تبدیلی بغور دیکھی جا سکے گی۔دلچسپ بات ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کی جانب جارحانہ رویے پر خوش نہیں لیکن عمران خان کے منہ پر بات کہنے کی جرات چند ایک میں ہے۔
پارٹی میں کچھ تیز طرار لوگ ہیں ہیں جو نہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کے کانوں میں سازشی نظریات اور غلط معلومات بھی انڈ لیتے ہیں تاکہ کشیدگی بڑھتی رہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیصل واوڈا نے عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ کچھ لوگ آستین کا سانپ بن کر عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کی کوشش کر رہے تاکہ اپنے وزیراعظم بننے کی راہ کو ہموار کر سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.