MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مری اور لاہور میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (لکشمی چوک 69، مغل پورہ 37، تاج پورہ 36، شاہی قلعہ 33، ایئرپورٹ، گلشن راوی 24، اپر مال 16، جیل روڈ 15، سمن آباد 10، چوک ناخدا 09، گلبرگ 05، جوہر ٹائون، اقبال ٹائون 01) اور مری میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 41، بھکر ،سکھر اوررحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.