راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے،دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہو چکی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے،پاکستان کو غریب کیلئے ڈیتھ زون بنا دیا ہے۔
اس حکومت کا مسئلہ بے روزگاری،مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہے جومہنگی پڑے گی اوربڑی غلطی ثابت ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگرحکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھرجائے؟حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے،دو نہیں ایک انتخاب ہو گا اور اس کا فیصلہ بھی جلد ہو گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا ہوں واپس آئے، نوازشریف ہمت کرے اپنے بھائی شہبازشریف کے ہوتے ہوئے پاکستان آئے۔
شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 ججز کا نہیں ہے بلکہ سارے 17 ججز کا فیصلہ ہے۔پی ٹی آئی کی لاہور ریلی میں شرکت کروں گا، میں عمران خان کا مشکل وقت کا ساتھی ہوں، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور میری خواہش ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں، شہبازشریف 72 گھنٹوں میں اسمبلی توڑ دیں، سکندر سلطان راجا الیکشن کا شیڈول جاری کریں، پھر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اکٹھے الیکشن کرائے جائیں۔
پاگل ہوگا جو عمران خان کو گرفتار کرے گا، گرفتار کرنے سے عمران خان کی تاریخی مقبولیت بڑھ جائے گی، عمران خان کے خلاف 74 کیسز ہیں مزید 100 کیسز بنا دیں گے پھر بھی کچھ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ واپس لائے گا لیکن کس حال میں یہ معلوم نہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.