MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طالبان سے باہر کے رہنما بھی افغانستان کی نئی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ

1 813

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

طالبان نئی کابینہ میں کچھ مشہور شخصیات کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،طالبان ترجمان سہیل شاہین
کابل(مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان کے تمام صوبوں اور قومی دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے حکومت سازی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان سے باہر کے رہنما بھی افغانستان کی نئی حکومت میں شامل ہونگے۔سہیل شاہین نے واضح کیا کہ جب ہم افغان سمیت اسلامی حکومت کی بات کررہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے افغان بھی حکومت میں حصہ لیں گے، انہوں نے اصرار کیا کہ کسی مخصوص نام کا ذکر کرنا قبل ازوقت ہے لیکن طالبان نئی کابینہ میں کچھ مشہور شخصیات کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے مزید کہا کہ افغان فوج اور پولیس کے وہ افسران جو اپنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور نئی حکومت کے تحت خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں انھیں تاحیات معافی اور ان کی جائیداد کی ضمانت ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.