MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت کا یوم آزادی, کشمیریوں کا سیاہ دن

0 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: کنول زہرا
کشمیری مسلمان بھارت کے آزادی کے دن یعنی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں, کشمیریوں کا یہ انداز بھارتی مظالم, اور ان کا حق خود ارادیت سلب کے خلاف احتجاج ہے تاکہ وہ دنیا کو بھارتی جارحیت پر متوجہ کرکے اپنے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرسکیں, کشمیری مسلمان کا ہندوستان کی  آزادی کے کو یوم سیاہ کے طور پر منانا ہندوتوا کے جبر کے خلاف نفرت کا اظہار  ہے, بھارت نے گزشتہ 75 سالوں سے جموں اور کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا  ہے۔ ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔5 اگست 2019 کے بعد جب ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو  یکطرفہ طور پر تبدیل کی تھی, اس دن کے بعدسے تو ہندوستان کا سیلولرازم کا چورن بالکل ہی جھوٹا ثابت ہوا ہے,بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر میں ہر جگہ کالے جھنڈے لہرائے جاتے ہیں,  مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں, ہندوستان گذشتہ 75 سال سے بارودی طاقت کے ذریعے معصوم کشمیریوں کے جذبے کو ہراساں کرنے کی کوشش کیں مصروف ہے مگر مظلم کشمیریوں کا جذبہ ایمانی ہر بار جیت جاتا ہے, اپنے حق کے حصول کے لئے جاری اس تحریک میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہداء کا خون شامل ہے۔
107,789
بے گناہ کشمیری  دورانِ حراست بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں, ماورائے عدالت ہلاکتوں اور 11,255 سے زائد خواتین کی عصمت دری کے واقعات بھی رونما ہوئے, بھارتی فوج
158,399
آزادی کے متوالوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ دن بدن ان گرفتاریوں اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے, بھارتی تسلط سے آزادی کی جنگ میں کشمیری کی 109,451عمارات تباہ 22,911خواتین بیوہ اور 107,789بچے یتیم ہوچکے ہیں,بھارتی درندگی کے سبب دس ہزار سے زائد معصوم
کشمیری پیلٹ گن کے ذریعے زخمی ہوچکے ہیں, بھارت ایک عرصے سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کرنے کی سفاکی پر کاربند ہے مگر بہادر نہتے کشمیری آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنے سے دس گنا طاقتور دشمن کے سامنے کھڑے ہیں, بھارتی فوج 75 سالوں سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی,ثقافت،  معیشت کی بربادی کا باعث بن رہا ہے۔ بھارت کے بارود کے جواب میں کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہندوستانی غرور کو خاک میں ملا دیتا ہے اور وہ نعرہ ہے, کشمیر بنے گا پاکستان, یہ نعرہ بھارتی سورما کو نفسیاتی طور  پر شکست خوردہ کر دیتا ہے, گذشتہ سال بھارتی فورسز نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے والد جو کہ ایک اسکول کے پرنسپل ہیں انہیں حکم دیا کہ اگر انہوں نے بھارت کے یوم آزادی پر ہندوستانی پرچم نہیں لہرایا تو انہیں سنگنین نتائج بھگتنا گے, ہندوستان کی قسمت کہ اس کے اتنے جبر کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے قومی تہواروں کے دنوں میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان جبکہ بھارت کے یوم آزادی پر ہندوستان مخالف نعرے لگتے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے سبز پرچموں کے سائے میں ریلی نکالنے پر مودی سرکار اور بھارتی فوج تلملا کر مظالم کی حد کرتی ہے مگر کشمیریوں کے موقف کو پسپا نہیں کرپاتی ہے, جب بھی کسی کشمیری کو شہید کیا جاتا ہے تو اسے دفن کرتے وقت پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹا جاتا ہے، بھارت  ڈر کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق جموں اور کشمیر میں ریفرنڈم کا انعقاد نہیں چاہتا کیوں کہ اسے خوف ہے کہ اگر کشمیر کے عوام پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا تو وہ دنیا کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔
کشمیریوں کا بھارت کی سالگرہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا کر احتجاج کرنے پر ہندوستان شرمندہ اور تلملا کر رہ جاتا ہے, اسے دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے, بھارت کی سبکیاں کشمیریوں کی جیت ہیں, 15 اگست کو کشمیریوں کا یوم سیاہ پوری دنیا میں بھارت کی ناک کٹوانے کے مترادف ہے. معصوم اور بے گناہ کشمیری نسل در نسل جنگی کیفیت میں ہیں, ہر انسان کی طرح آزادی کے ساتھ جینا ان کا بھی بنیادی حق ہے مگر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت نے انہیں اس حق سے محروم کر رکھا ہے, اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو سنجیدہ کوشش کرنی ہو گی تمام عالمی قوتوں کو مل کر کشمیر کے مظلوموں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلوانا ہو گی اگر اس میں مزید تاخیر ہوئی تو کہیں دنیا 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر ہی نہ منانے لگ جائے کیونکہ بے گناہ خون کو کبھی کوئی فراموش نہیں کرسکتا ہے, دراصل بے گناہ کی انصاف دلانے کا ذمہ پروردگار نے لیا ہوا ہے, الله بھارتی جبر سہنے والے مظلوم کشمیریوں کی مدد فرمائے, یقینا ان کی قربانیاں اور احتجاج رائیگاں نہیں جائیں گے, انشا الله کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کر پائیں گے, الہی آمین

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.