MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمعیت علماءاسلام کی سرگرمیوں میں ضلع کوئٹہ کا کردار قابل تحسین ہے، عبد الغفور حیدری

1 635

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت کی اساس میں ہمارے اکابرین کے ہاتھوں اور پیروں کی ہتھکڑیوں کی جہنکار شامل ہے، جنہوں نے تحریک ریشمی رومال ،تحریک ترک موالات ، تحریک نظام مصطفیٰ، تحریک خلافت، تحریک بحالی جمہوریت میں ہرقسم قیدو بند کی آزمائش اور ظلم برداشت کئے مگر سرنگوں نہ ہوئے، تمام تحریکات میں استعمار دشمنی اور مظلوم کی حمایت موضوع رہا ہے۔ ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ تمام بھونڈی سازشوں کے باوجود جمعیت علماء اسلام کا پرچم سربلند رہے گا،

- Advertisement -

اور قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ضلع کوئٹہ کی جماعت صف اول کا کردار اداکرے گیا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائی اسلام ضلع کوئٹہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ

حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ سراج الدین حافظ خلیل احمد سارنگزئی اور دیگر موجود تھے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ اورعلماءکنونشن میں انتہائی منظم انداز میں سرگرمی دکھائی جس پر ضلعی جماعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ( مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ کے ہزاروں تعلیم یافتہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.