MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برصغیر میں مسلمانوں کے اغراض و مقاصد اور پاکستان کی آزادی

1 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر : عصمت اللہ شاہ مشوانی

- Advertisement -

١٩۴٧ میں قیام پاکستان کے ساتھ ہی مسلمانوں کی ایک عظیم اور خودمختار سلطنت معرض وجود میں آئی جس کے ساتھ ہی مملکت اسلامیہ کے قیام اور فروغ کا آغار ہوا۔ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کا ثمرہ تھا جو انہوں نے ۱۸۵۷ء سے لے کر ۱۹۴۰ء تک کی اور بالاخر اپنی منزل کو پالیا۔
برصغیر پر انگریزی حکومت کا اقتدار قائم ہوتے ہی مسلمان جو کبھی ہندوستان کے حکمران تھے اپنے اعلیٰ منصب سے گر گئے اور ایک قوم کی حیثیت سے ان کا زوال شروع ہو گیا۔ ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں پر ترقی کے تمام دروازے بند ہو چکے تھے اور ہندوستان کی ایک عظیم قوم اپنا ملی اور قومی تشخص کھو چکی تھی۔ مسلمان انگریزی حکومت کی ظالمانہ پالیسی اور ہندو کی ازلی مسلمان دشمنی کی بناء پر معاشرے میں باعزت مقام کھو چکے تھے اور ذلت آمیز زندگی بسر کر رہے تھے ۔ مسلمانوں کے دلوں میں اپنا اقتدار اور قومی مقام چھن جانے کا انتہائی دکھ تھا جسے دوبارہ حاصل کرنے کی تڑپ ان کے دلوں میں زندہ تھی۔ مسلمانوں نے اپنے قومی وقار کی بحالی کے لئے حضرت مجدد الف ثانی ، شاہ ولی اللہ ، سید احمد شہید ، سرسید احمد خان اور کئی دوسرے جید اکابرین کی قیادت میں اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور آزادی کے لئے جنگیں لڑیں۔ ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی لڑی گئی اور اس کے بعد تحریک علی گڑھ نے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو زندہ رکھا جسے شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائد اعظم نے منزل مقصود تک پہنچایا ۔ ١٩٠٦ء میں مسلم لیگ کے معرض وجود میں آجانے کے ساتھ ہی مسلم تحریک آزادی ایک نئے دور میں داخل ہوئی۔ مسلم لیگ نے سر سید احمد خان کی چلائی ہوئی تحریک آزادی کو آگے بڑھایا اور مسلمانوں کی ان کی آخری منزل تک رہبری و رہنمائی کی ۔ قائد اعظم کی بے باک قیادت میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی قندیل کو روشن رکھا اور بالاخر ۷ ۱۹۴ء کو انہیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کیا۔ بر صغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیوں کیا؟ وہ کیا محرکات تھے جن کی بناء پر برصغیر کے مسلمان صدیوں تک ہندوؤں کے ساتھ رہنے کے بعد یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ متحدہ ہندوستان میں ان کا مستقبل مخدوش ہے اور ایک قوم کی حیثیت سے وہ کبھی بھی متحدہ ہندوستان میں ترقی نہ کر سکیں گے؟ برصغیر کے مسلمانوں کی تحریک آزادی کا موجب ١، ہندو اکثریت کا خوف ، ہندووٙں کا متعصبانہ رویہ اور دو قومی نظریہ ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پردنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.