MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عطا تارڑ شامل تفتیش ہوکرنہتے شہریوں پرتشدد کی وضاحت کریں، فواد چوہدری

2 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عطا تارڑ شامل تفتیش ہوکرنہتے شہریوں پرتشدد کی وضاحت کریں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جس طرح لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادراورچاردیواری کو پامال کیا گیا اس کے برعکس پنجاب حکومت نے انتہائی بردباری کا ثبوت دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عطاء اللہ تارڑ اور دیگرملزمان کوطلب کیا گیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہوں، خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنے کردار کی وضاحت کریں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ‏عطا تارڑ آپ پیش ہوجائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے، آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیا ہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہوجائیں۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے لاہور میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے پر ردعمل دے دیا، انہوں نے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے، جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ یہ حال ہے آپ کا تو آپ نے خاک وزارت چلانی ہے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔
خیال رہے کہ آج صبح پنجاب پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، پولیس کی جانب سے عطاء تارڑ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم چھاپے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے ، اب یہ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.