MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز نے افغانستان کے خلاف کامیابی دلانے والے آصف علی کی جگہ کس کو شاباش دے دی ؟ ٹویٹر پر نئی بحث چھڑ گئی، شہباز گل بھی میدان میں آ گئے

3 546

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شارجہ (مسائل نیوز)پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں اپنی نشست پکی کر لی ہے تاہم اس میچ میں آصف علی نے چار چھکے لگا کر کامیابی دلانے میں اہم کر دار ادا کیا جس کا ہر کوئی معترف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کا میچ ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی دیکھا لیکن انہوں نے بھی آصف علی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا لیکن شائد وہ غلطی سے آصف علی کی جگہ پر محمد آصف لکھ گئیں جس کی بدولت ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ پاکستان کے سابق باولر محمد آصف کو میچ پر شاباش دے رہی ہیں حالانکہ ان کا مقصد آصف علی ہی تھا۔

- Advertisement -

مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کمال کر دیا محمد آصف،پاور ہٹنگ کا ایک شاندار مظاہرہ ، کیا اننگز تھی ، پاکستان کو ایک اور بہترین جیت دلانے کیلئے شکریہ ۔“

مریم نوازکی ٹویٹ میں نام کی غلطی شہباز گل نے فوری پکڑ لی اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آصف علی کی جگہ محمد آصف کو شاباشیاں، وہ بھی کلیبری فونٹ میں ،“۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.