MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب نے آصف زرداری کی توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی مخالفت کردی

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) قومی ادارہ احتساب ( نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر جواب جمع کر ادیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کر ادیا جس میں آصف علی زرداری کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی ، نیب کی جانب سے کہا گیا کہ آصف زرداری کی درخواست حقائق پر مبنی نہیں، نیب کے پاس آصف زرداری کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ آصف زرداری کیخلاف تحقیقات قانون کے مطابق کی گئیں، آصف زردادی کیخلاف کیس میں کوئی بددیانتی شامل نہیں، آصف زرداری کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ ملزم ٹرائل کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، ریفرنس میں 22 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.