MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی، قانون کی حکمرانی کے بغیرالیکشن سے اسی طرح کے لوگ اسمبلی میں آئیں گے، جبسے شہباز شریف آیا ہے قرضے بڑھتے جارہے اوربدترین مہنگائی ہے۔ انہوں نے عدلیہ کی آزادی سے متعلق منعقد ہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہمسایہ اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ تقریروں میں دین کا استعمال بہت کرتے ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اللہ میرے اندر ایمان نہ ڈالتا تو میں کبھی سیاست میں نہ آتا، کیونکہ ایک آدمی جس پر اللہ سب کچھ دے بیٹھا تھا، سیاست کچھ نہیں دے سکتی ہے، شاید ہی کسی پاکستانی کو اتنی شہرت ملی ہو، میرا دین ہی نہیں اللہ نے دنیا میں جتنے بھی پیغمبر بھیجے ہیں، ان کا دنیا میں آنے کا مقصد ایک ہی تھا اللہ جتنا انسان کو نوازتا ہے اللہ اتنی ہی ذمہ داری بھی ڈال دیتا ہے۔
میرے لیے ایک آسان زندگی تھی اور دوسری ذمہ داری والی زندگی تھی۔ میں سیاست میں اس لیے آیا، جب سیاست میں آیا تو ریاست مدینہ کے دور کو مطالعہ کیا، اللہ کیوں کہتا ہے کہ نبی پاک ﷺ کی شریعت پر چلو، قرآن پاک میں اللہ کے احکامات انسان کی بہتری کیلئے ہیں، ریاست مدینہ کے اصول 26سال پہلے لے کر چلا، پہلا خودداری، دوسرا انسانیت اور تیسرا انصاف۔
میں اس کو اپنی پارٹی کا منشور رکھا تھا،کوئی انسان ذاتی مفادات کیلئے 26سال جدوجہد نہیں کرتا، میں کبھی کسی کے دین پر بیان بازی نہیں کرتا۔ ایمان اللہ کا تحفہ ہے۔ میں اپنے بچوں کیلئے دعا کرتا ہوں اللہ ان کو ایمان دے۔ میں کرکٹ کے دوران پاکستان اور مغربی دنیا کے سسٹم کا موازنہ کیا ہے ، اگر کسی معاشرے میں انصاف نہیں وہ معاشرہ خوشحال نہیں ہوسکتا۔
ایسا سسٹم جس میں طاقتور اور کمزور کے کیلئے الگ الگ قوانین ہوں وہ معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا، یہاں قرضوں کا کینسر پھیلتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت، صنعت اور زراعت میں سے کسی ایک شعبے پر فوکس کریں تو ملک اوپر جا سکتا ہے، ہم نے 2 بار ملک میں ریکارڈ ڈالر منگوائے، یہاں اس لئے سرمایہ کاری نہیں ہوتی کیونکہ پلاٹ پر قبضہ ہو جاتا ہے، جتنا پاکستان کا قرضہ ہے اس سے زیادہ ڈالر اوورسیز پاکستانیوں کے پاس پڑے ہیں، شہباز گل پر بدترین تشدد کیا گیا، مجھے تو شروع میں معلوم نہیں تھا کہ شہباز گل کا کیس کیا ہے، ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی، جب سے شہباز شریف آیا ہے بدترین مہنگائی ہے، قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، دولت کیسے بنے گی، سندھ میں جمہوریت نہیں ہے، جو سندھ حکومت کیخلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہے، مشرف نے این آر او دیا جس کے بعد اس ملک میں کرپشن کے دروازے کھلے، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے دو سال کی تفتیش کے بعد نااہل کیا، قانون کی حکمرانی کے بغیر الیکشن ہوں تو اس طرح کے لوگ اسمبلی میں آتے ہیں، عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ چوری بری چیز ہی نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.