محکمہ صحت میں مثبت تبدیلیوں کیلیئے کوشاں ہیں، صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ سروسس بلوچستان سریاب لنک روڈ کا دورہ کیا جہاں ڈائیریکٹر جنرل ھیلتھ نے انکا استقبال کیا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ڈیجیٹل میڈیا سیل ڈائیریکٹر جنرل ھیلتھ سروسس جو کہ یونیسیف کے تعاون سے بنا ہے کا افتتاح بھی کیا۔ دور جدید میں ڈیجیٹل میڈیا اہم کردار ہے اور اس اقدام پر ڈائیریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کو سراہا اور وقت کی جدت کے حوالے سے اس اقدام کو خوش آئیند کرار دیا۔
- Advertisement -
دورے کے موقع پر سیکریٹری اسپیشالائیزڈ ھیلتھ کئیر بلوچستان نورالحق بلوچ بھی ہمراہ تھے۔ ڈائیریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی نے بریفنگ دیتے ہوے وزیر صحت سید احسان شاہ کو اپنے دور میں کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر وزیر صحت سید سید احسان شاہ نے ڈائیریکٹر جنرل صحت حکومت بلوچستان کے ادارے کے حوالے سے اصلاحی اقدامات کو سراہا اس موقع پر ڈاکٹر احمد بلوچ، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ڈاکٹر خالد قمبرانی،
ڈاکٹر طاہرہ کمال و دیگر بھی موجود تھے سیکریٹری اسپیشالائزڈ ھیلتھ کئیر حکومت بلوچستان نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کے عوام کی خدمت کیلیئے ہم نے ہر طرح سے اپنے ادارے کو فعال رکھا ہے اور مزید بھی ایسے اقدامات کیئے جائیں گے جس سے عام عوام کو فائدہ ہو۔
صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے محکمہ کو مزید فعال بنانے کیلیئے کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی، محکمہ کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلیئے اپنی یقین دہانی کرائی اور انکا کہنا تھا کہ تعلیم کے بعد سب سے بڑا محکمہ صحت کا ہے اور اس کو مزید فعال بنا کر عوام کی خدمت اچھے طریقہ سے ادا کر سکتے ہیں۔