راولپنڈی پولیس نے چار سالہ بچے پر مقدمہ درج کر دیا
راولپنڈی(مسائل نیوز) راولپنڈی پولیس نے چار سالہ بچے پر مقدمہ درج کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ نصیر آباد میں غلام مصطفی نامی شہری نے چار سال کے معصوم بچے پر A3/337 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق بچے نے میاں بیوی پر پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔
چار سالہ بچے کو ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
- Advertisement -
وکیل نے کہا پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا جو دفعات لگائی گئی اس کی سزا دس سال ہے۔ ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر خارج کر دی۔