MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، جانیے 4 دسمبر 2025 کو سونے کی نئی قیمتیں

0 110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں کا اطلاق آج دوپہر تک برقرار رہے گا، جس کے بعد نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1,000 روپے کمی کے بعد 4,43,162 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3,79,939 روپے رہ گئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق منگل کے روز بھی فی تولہ سونا 2,700 روپے سستا ہو کر 4,46,162 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4,208 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 81 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6,085 روپے فی تولہ ہوگئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) پیر سے ہفتہ تک دوپہر تقریباً ایک بجے سونے اور چاندی کے آفیشل نرخ جاری کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.