MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر غلط ہے، ثنا بلوچ

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پسنی /گوادر (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم پی اے ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر غلط ہے ،قدوس بزنجو حکومت سے اس بنیاد پر تعاون کررہے ہیں کہ وہ بلوچستان کے ساحل وسائل ،تعلیم ،صحت اور بے روزگاری کو ختم کرانے میں کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں جام کمال سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن اس کے غلط پالیسیاں بلوچستان کے لیے اچھے نہیں تھے

- Advertisement -

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے میر حمل کلمتی ،بی این پی کے مرکزی رہنما قاسم دشتی اور سید معیار جان نوری بھی ان کے ہمراہ تھے ،ثنا بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام بی این پی کو اپنا آواز سمجھتی ہے کیونکہ ہماری پارٹی نے اسمبلیوں میں آج تک اپنے زاتی مفادات کی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی خود کو ایک مخصوص حلقے تک محدود رکھا ہے انہوں نے

کہا کہ ریکوڈک کا معاملہ 2011 سے چل رہا ہے 2011 سے لیکر آج تک جتنی حکومتیں آئیں ہیں اِن تمام کی کوتائیوں کی وجہ سے ریکوڈک آج اس نہج پر پہنچا ہے جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ریکوڈک پر فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے ان کی حکومتیں چلی گئیں ہیں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں انھوں نے ریکوڈک کے کیس کو اچھے طریقے سے پیش نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 500 بلین ڈالر کے سونے کے زخائر بین الاقوامی سطع پر گروہی رکھ دیے گئے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.