MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کا پاکستان کو سیلاب سے متعلق مزید امداد اور تعمیر نو میں مدد دینےکا اعلان

1 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(مسائل نیوز) چین کا پاکستان کو سیلاب سے متعلق مزید امداد اور تعمیر نو میں مدد دینےکا اعلان۔ عالمی موسمیاتی رد عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے، چینی وزارت خارجہ۔ چین کا کہنا ہےکہ عالمی موسمیاتی رد عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دےگا، پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معلومات دل دہلا دینے والی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ چین اور پاکستان موسمیاتی تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کےخوشی غم میں شریک ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی ہم منصب سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ژاؤ لی جیان کا کہنا ہےکہ چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار ترپالیں فراہم کی ہیں، پاکستان کو ہنگامی انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چینی ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ کو 3 لاکھ امریکی ڈالر نقد دے گی، آل پاکستانی چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے سیلاب ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپیہ عطیہ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین کو امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے اور جلد ہی اپنےگھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی چینی ماہرین کی ٹیم نے سیلاب سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں مستقبل میں ایسی آفات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.