MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں ہونے کیا جا رہا ہے کسی کو خبر نہیں

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مؤخرہونے کے بعد ہنگامی کیبنٹ میٹنگ مؤخر کر دی گئی، جبکہ اسمبلی کا جوائنٹ سیشن بھی ملتوی ہو گیا ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں ہونے کیا جا رہا ہے،کسی کو خبر نہیں۔ملک ہیجان،قیاس آرائیوں اور افواہوں کی زد میں ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی راولپنڈی لانگ مارچ آمد دو،تین روز آگے جا سکتی ہے۔30 نومبر تک سارے فیصلے ہو جائیں گے،آج 3 بجےلال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبینٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے،ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی۔
آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔حکومت سیاسی فائربال سے کھیل رہی ہے،جتنا سیاسی گند پڑ گیا ہے 10 روز میں صاف ہو جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں،اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جا رہا ہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران راولپنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں،ناکامی ان کا مقدر ہے،راولپنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں،جو لانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا۔رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہےجہاں علاج بہانہ ہے۔ حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی اور نہ ہی سیاسی غازی،سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے۔ عمران خان کا لانگ مارچ 20،21 نومبر تک راولپنڈی آ سکتا ہے۔ حکومت نا اہل ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کر سکی،سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے،انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.