یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے،بلاول پیچوہو جاموٹ
چھ 6 ستمبر2021 یوم دفاع پاکستان
جاموٹ سٹوڈنٹس کونسل بلوچستان کے چیئرمین بلاول پیچوہو جاموٹ نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یومِ دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے کیونکہ افواجِ پاکستان نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی وجہ سے مادرِ وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا ہے
یوم ِدفاع کا جذبہ صرف 6ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے۔ اہلِ پاکستان اورافواجِ پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ بالخصوص گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کٹھن اور غیر روایتی جنگ میں جس طرح ہمارے بچوں جوانوں بوڑھوں اور عورتوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
[…] نیوز)یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے جاری دو روزہ پنچک سلت مارشل آرٹس چیمپئن شپ […]