MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن پر کوئی پوچھنے والا نہیں

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون اور داخلہ امور عطاء اللہ تارڑ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔وزیر آباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی کسی آئین اور قانون کے تابع نہیں،پنجاب پولیس کی جانب سے بغیر کسی وجہ لوگوں کو حراست میں رکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے،جے آئی ٹی والے بغیر ایف آئی آر لوگوں کو اٹھا رہے ہیں،پولیس نے بغیر وارنٹ لوگوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،2 ماہ سے پنجاب پولیس نے 2 افراد کوغیر قانونی طور پرحراست میں لیا۔
ن لیگی کارکن مدثر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے،احسن اور مدثر کو انصاف دلانے کے لیے کوشش کریں گے،بغیر وارنٹ لوگوں کی گرفتاری کی روش خطرناک رحجان ہے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غلام محمود ڈوگر سے متعلق پرورٹ ہے کہ یہ قبضہ مافیا ہے،رپورٹ میں ہے کہ غلام محمود ڈوگر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر ہماری بھرپور تیاری ہے اور ہم سرپرائز دیں گے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز کے حوالے سے مطمئن ہیں۔نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر ہم بھرپور سرپرائز دیں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا بلایا گیا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے،یہ اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کیا جائے گا،ہمارے پاس 186 کا نمبر پورا ہے۔کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک،دو لوگوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی جلد ہو جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.