MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون تماشائی کا محمد رضوان کو نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

0 638

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ایک تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے‘۔

- Advertisement -

خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھ سکیں گے‘۔
خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کے بعد رواں دنوں وطن عزیز میں نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے بحث جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد خان کا نام بطور نگران وزیراعظم دے دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.