جنگل میں آگ لگا کر ویڈیوز بنانے کا معاملہ،عدالت نے ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور کر لی
اسلا م آباد (مسائل نیوز) جنگل میں آگ لگا کر ویڈیوز بنانے کا معاملہ،عدالت نے ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہواہے۔
عدالتی استفسار پر پولیس نے بتایاکہ ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے جب کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا۔ چند روز قبل جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی گئی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جنگل میں آگ لگا کر ویڈیوز بنانے والی ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران تین دفعہ ملزمہ کو پکارا گیا لیکن ٹک ٹاکر عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
- Advertisement -
جج نے ملزمہ کے وکیل سے سوال کیا ملزمہ کدھر ہے؟۔جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم ادھر ہی ہے، میں نے ٹرانسفر کی درخواست دی ہے۔جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالتی اہلکار نے 3 بار ملزمہ کو بلایا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں۔ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ مقدمے میں جو دفعات لگی ہیں وہ یہ عدالت سن ہی سکتی۔ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے ٹک ٹاکر کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ملزمہ کو گرفتار کرنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر پہنچی،ملزمہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے وکیل کے چیمبر میں چلی گئی تھی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ ڈولی اور اِن کی ٹیم پر جنگل میں مبینہ آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے پر مقدمہ درج ہے، مقدمے کے متن کے مطابق آگ لگنے کی جگہ نیشنل پارک کا علاقہ ہے جبکہ اس پر ڈولی کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔ وہ اپنی گزشتہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والے مقام پر موجود ہیں۔ڈولی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، ان کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی نے ثبوت کے طور پر پاس کھڑے شخص سے بھی آگ لگانے کی حقیقت بتانے کو کہا ہے۔
ڈولی کے پاس کھڑے اس عام شہری کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور ان کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔شہری کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں ڈولی سانپوں کا نام سن کر ڈر کر وہاں سے بھاگتے ہوئے شہری کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست […]