MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے، پرویزخٹک کا اعلان

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بند کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھاکہ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا، تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کو چار ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے، جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان تک لانگ مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپورکریں گے، مالاکنڈ ڈویژن میں مراد سعید اور ہزارہ میں لانگ مارچ کی قیادت اسدقیصر اور شاہ فرمان سمیت میں خودکروں گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.