وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ، اجلاس میں وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سردار اختر جان مینگل وفاقی وزراء احسن اقبال مولانا عبدالواسع اسعد محمود کمانڈر 12 کور لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی چیف سیکریٹری آئی جی پولیس اے سی ایس داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،اجلاس کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے، بلوچستان کے امن واستحکام کے لیۓ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریگی۔