MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کر کے معافی مانگیں، مریم اورنگزیب

3 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی مہنگائی کی لگائی آگ کو بجھائیں گے۔ عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کر کے معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان خود بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں۔ عمران خان عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں بلکہ اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نااہل کے ساتھ نہیں نکلتے اور آئین شکنوں کی کال پر تو کوئی بھی نہیں نکلتا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری کا اعتراف کر کے معافی مانگیں۔ ہم عمران خان کی مہنگائی کی لگائی آگ کو بجھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2018 میں زیرو لوڈ شیڈنگ […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.