MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے سے بھرا تھیلا چوہا لے گیا.. چوہے کی ایسی شرارت جس نے پولیس کو بھی مشکل میں ڈال دیا

0 349

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)چوہے کھانے کا سامان تو لے ہی جاتے تھے لیکن اب لاکھوں کا قیمتی سونا بھی لے جانے لگے۔ بھارت میں ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس سے آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے بلکہ شاید پوری کہانی جان کر آپ ہنس پڑیں۔

- Advertisement -

انڈیا میں سندری نام کی ایک عورت اپنی بیٹی کی شادی کا قرض اتارنے کے لئے 10 تولہ سونا گروی رکھنے جارہی تھی۔ اسی دوران ایک بچہ کھانا مانگنے آیا جس پر سندری کی چھوٹی بیٹی نے کھانے کا تھیلا بچے کو دے دیا۔

تھیلا چوہے کے قبضے میں
مگر بینک پہنچ کر سندری کو پتہ چلا کہ انھوں نے غلطی سے سونے والا تھیلا اس بچے کو دے دیا ہے جس کے بعد سندری نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے سونے کی تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ بچے نے تھیلا سڑک پر کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا تھا۔ پولیس جب وہاں پہنچی تو تھیلا نہیں تھا لیکن اس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دیکھنے سے پتہ چلا کے سونے سے بھرا وہ تھیلا ایک چوہے صاحب لے کر گٹر میں جاچکے ہیں۔ تھوڑی سی تلاش کے بعد پولیس نے تھیلا تلاش کر کے عورت کو دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.