MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم نے افغانستان کیخلاف میچ کے دوران کوہلی کو ایک اعزاز سے محروم کردیا

0 421

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم کے بطور کپتان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 1000 رنز مکمل ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 26 اننگز میں 1000رنز بناکر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے یہ کارنامہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انجام دیا۔

ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز 30 اننگز میں بنائے تھے۔ سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جب کہ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے 32 اننگز میں بطور کپتان 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.