MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اخبارات و جرائد کے بقایات جات کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں‘ایکشن کمیٹی اخباری صنعت

0 386

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوبے کے مقامی اخبارات اور جرائد کوگزشتہ کئی ماہ سے اشتہارات کی مد میں بقایاجات کی ادائیگیاں نہیں ہورہیں

فنڈز کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنے کی مبینہ سازش کی جارہی ہے

- Advertisement -

فوری طور پر ذمہ دار محکمہ کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے

کوئٹہ (مسائل نیوز)ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے اخبارات اور جرائد کے اشتہارات کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا مقامی پریس مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے دوسری جانب بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر سے صورتحال گھمبیر ہورہی ہے۔فنڈز کے عدم ستیابی کے باعث صوبے کے مقامی اخبارات اور جرائد کوگزشتہ کئی ماہ سے اشتہارات کی مد میں بقایاجات کی ادائیگیاں نہیں ہورہیں جس کے باعث صنعت شدید مالی بحران سے دوچار اور اخبارات کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے باوجود فنڈز کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنے کی مبینہ سازش کی جارہی ہے۔اگر فوری طور پر فنڈز کا اجراء ممکن نہ ہوا تو ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان ذمہ داران کیخلاف احتجاج کریگی۔ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ذمہ دار محکمہ کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کریں جبکہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے اخبارات کیلئے مختص بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.