MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ائیر پورٹ پر ارشد شریف کی میت والی ایمبو لینس کی جگہ بار بار بدلی گئی کہ لوگ جمع نہ ہوں،فواد چوہدری

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات گئے ائیر پورٹ پرارشد شریف کی میت کے دیدار کیلئے کھڑے تھے،یوں لگا اتھارٹیز میت سے ایسے خوفزدہ تھیں کہ گویا ارشد شریف اٹھ ہی بیٹھے گا،ایمبولینس کی جگہ بار بار بدلی گئی کہ لوگ جمع نہ ہوں،خوف چہروں سے جھلکتا تھا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا آہ کیسے مرنجاں مرنج آدمی مار دیا گیا۔
واضح رہے کہ کینیا میں قتل کر دیے جانے والے ملک کے ممتاز سینئر صحافی ارشد شریف کی میت رات پاکستان پہنچی۔ ارشد شریف کا جسد خاکی نجی ائیرلائن کے طیارے کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچایا گیا۔ ارشد شریف کی میت وصول کرنے کیلئے سینئر صحافی کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے کئی رہنما اور صحافی ائیرپورٹ پہنچے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی ائیرپورٹ پہنچ گئی۔
جبکہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں پہلے ہی پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے، مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کے بعد اہل خانہ نے مرحوم کی تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی ، میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا گیا جبکہ جی ایچ کیو نے حکومتِ پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا ۔ خط میں جی ایچ کیو کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے ایک بار پھر چیف جسٹس اور عدالتوں کو نشانے پر رکھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.