مولانا مریم نواز صاحب زندہ باد‘؛ مریم بھی ویڈیو پر ہنسی نہ روک سکیں
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرائی ہے۔ویڈیو ایک سیاسی ریلی کی ہے جس میں ٹرک پر بنے اسٹیج سے ایک سیاسی جماعت کا کارکن قائدین کے حق میں نعرے لگواتا ہے۔
- Advertisement -
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکن نعرے لگواتے ہوئے کہتا ہے کہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘ جس پر اسٹیج سے نیچے موجود کارکن زندہ باد کا جواب دیتے ہیں۔
پھر اگلی بار وہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘ کی ا?واز لگاتا ہے جس پر فوری طور پر زندہ باد کے جواب ا?تا ہے تاہم نعرے کا اندازہ ہونے پر قہقہے لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔اس ویڈیو کو مریم نواز نے اپنے ہی اکاؤنٹ سے ہنسنے کی ایموجیز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔