MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کا ٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ناموں پر غور

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب میں ٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ناموں پر غور کررہی ہے جب کہ پنجاب کو سیاسی لحاظ سے 3 زونز میں تقسیم کرنے کی بھی تجویز ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق مسلم لیگ ن کے

- Advertisement -

قائد نواز شریف نے پنجاب میں انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے، اور اس حوالے سے ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کا پارلیمانی بورڈ 2 سے 3 روز میں تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرے گا، اور پنجاب اسمبلی کے لئے حتمی امیدواروں کا تعین کرے گا۔انتخابی امیدوار فائنل کرنے میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا بھی کلیدی کردار ہو گا، پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری شہباز شریف اور نواز شریف دیں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا، جب کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب کو سیاسی لحاظ سے 3 زونز میں تقسیم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.