ہواوے این ڈی سی اور ٹیمینوس کے اشتراک سے جدید ہائبرڈ کلاڈ کے ذریعے بینکوں کی مدد کر ے گا
اسلام آباد(مسائل نیوز ) آئی ٹی پلیٹ فارمز کو جدید بنانے کیلئے ہواوے ، این ڈی سی اور ٹیمینوس کے اشتراک سے جدید ہائبرڈ کلاڈ کے ذریعے بینکوں کی مدد کرے گا۔اس حوالے سے بنک آف ایف ایف2022 ( ٹیمینوس بینک آف دی فیوچر فورم ) کا انعقاد کیا گیا جس میں ہو اوے نے ایک پلاٹینم سپانسر کے طور پر شرکت کی اور ٹیمینوس کور بینکنگ پر بینکوں کیلئے ہائبرڈ کلاڈ ویلیو کی تجویز پیش کی۔ ٹیمینوس کے سٹر یٹجک پارٹنر کے طور پر ہو اوے کا جدید ہائبرڈ کلاڈ حل بینکوں کو ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد دینے کیلئے ایک جدید آئی ٹی پلیٹ فارم بنانے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہو اوے ہائبرڈ کلاڈ ٹیمینوس کور بینکنگ کے کلاڈ مقامی و ژن کی تعیناتی کیلئے ایک تصدیق شدہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ہو اوے ہائبرڈ کلاڈ مقامی بینکنگ صارفین کیلئے آن پریمائز پرائیویٹ کلاڈسٹیک، ان کنٹری پبلک کلاڈ اور بین الاقوامی پبلک کلاڈ سمیت دیگر سہو لیات فراہم کر تا ہے ۔ ادائیگی، ڈیٹا اینالیٹکس، تعمیل، ایس بی پی کے ضوابط کیلئے بینک کلاڈ ٹرانسفارمیشن کو اہم آئی ٹی اقدام کے طور پر لے رہے ہیں۔بنک آف ایف ایف2022 ( ٹیمینوس بینک آف دی فیوچر فورم ) میں سی ایس پی او ہو اوے نے بتا یا کہ ہمیں ایک مستحکم ،محفوظ نیٹ ورک ماحول کی اشد ضرورت ہے۔ ہواوے نے اکتوبر 2022 میںکینیا میںبینک کی کلاڈ تبدیلی کو تیز کرنے کیلئے ٹیمینوس کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری پر بھی دستخط کئے تھے اس سے صنعتی ترقی کو آسان بنانے کیلئے دونوں اداروں کے تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ عالمی کلاڈ سروس کی بنیاد پر ہو اوے ایسی صلاحیتوں کو بااختیار بناتا ہے جومالیاتی اداروں کیلئے بہترین سروس فراہم کرتی ہے۔ہو اوے دنیا کی معروف بینکنگ سافٹ ویئر کمپنی ٹیمینوس کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے بینکوں کیلئے کلاڈسروس فراہم کرتا ہے ۔ صدرگلوبل فنانشل سروسز بزنس یونٹ ہو اوے انٹرا پرائس بی جی سنگاپور جیسن کاؤنے کہا کہ ہو اوے عالمی مالیاتی صنعت میں اپنا کر دار ادا کر تا رہے گا ۔شراکت داروں کیساتھ مل کر عالمی ماحولیاتی نظام تیار کر رہے ہیں ۔ہو اوے نے 60 سے زائد ممالک کے 2,000 مالیاتی اداروں کو خدمات فراہم کیں جن میں دنیا کے 100 سرفہرست بینکوں میں سے 48 بنک شامل ہیں۔