MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ترقی میں ہم سب نے مل کر کردارادا کرنا ہے‘صادق سنجرانی

1 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پارلیمان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو موثر کردارادا کرنا ہوگا۔گوادر ایک جدید پورٹ سٹی کی حیثیت سے ا±بھر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین سینیٹ نے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدران اور نمائندوں سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملا قات کے دوران کیا ۔

- Advertisement -

وفد میں سعودی عرب،روس، جاپان، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عہدیدران اور نمائندے شامل تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ غیر ملکی زمبادلہ کی شکل میں ایک خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی لائق تحسین ہیں۔ حکومت پاکستان اور پارلیمان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو موثر کردارادا کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سرمایہ کاری کیلئے راستے ہموار کرنے کیلئے منظم کوششیں کرنا ہوں گی۔ عالمی وعلاقائی صورتحال بدل گئی ہے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین منزل ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے بھی پاکستانی کمیونٹی کو بھر پور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نجی شعبہ تجارتی روابط کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے اورقومی ترقی میں ہم سب نے مل کر کردارادا کرنا ہے یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.